پاکستان کپ فیسٹول فٹ بال ٹورنامنٹ ماشا یونائیٹڈ نے جیت لیا

340

کراچی (اے پی پی) پاکستان کپ فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ماشا یونائیٹڈ نے سکسٹین ا سٹار کو 3-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ماشا کلب کے نعمان ڈوڈو نے 2 اور عبید نے ایک گول اسکور کیا جبکہ سکسٹین ا سٹار کی طرف سے دونوں گول عبدالرحمان نے کیے۔ ماشا یونائیٹڈ فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام الفلاح فٹ بال گرائونڈ میں پاکستان کپ فیسٹول فٹ بال ٹورنامنٹ میں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سید محمد سعید، حسن بلوچ، علی نواز بلوچ، استاد حیدر، فرخ خان ، مہوی صدیقی، آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالمعیز علی، سید محمد حمیدی، سیف اللہ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل، ظفر مہدی، زبیر رشید، عثمان علی خان، کرکٹ اسٹار محمد سمیع، علی اعزاز ، سلیم پٹنی، غلام محمد، محمد یوسف، زوہیب اختر، اظہر کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن نارتھ ناظم آباد کے صدر سید محمد سعید نے فاتح اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیے ، جبکہ بہترین گول کیپر ماشا یونائیٹڈ کے محمد عمر، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سکسٹین ا سٹار کے عبدالرحمان کو دیا گیا۔