بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے برسبین ہیٹ کو7وکٹوں سے ہرا دیا

346

کینبرا(جسارت نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے برسبین ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد7وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایلیکس روز نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تھنڈر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز منوکا اوول، کینبرا میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر140رنز بنائے۔ بین ڈکٹ 46اور سیم ہیزلیٹ42رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سڈنی تھنڈر کی طرف سے ڈینیئل سیمز نے 3 جبکہ گریندر سندھو اور نیتھن میک اینڈریو نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سڈنی تھنڈر نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلیکس روس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ سیم بلنگز 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔