تعلیمی اداروں، کارپوریٹ میں روابط انتہائی ضروری ہیں،یونس ڈھاگا

187
سابق سیکرٹری خزانہ محمد یونس ڈھاگہ ودیگر کا ’’ای ایف پی بریک تھرو چیلنج2021ـ‘‘ تقریب میں گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سیکرٹری خزانہ اور ڈائریکٹر ای ایف پی اکنامک کونسل محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ افرادی قوت کی مطلوبہ مہارت کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ میں روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو پاکستان کی معاشی ترقی کا باعث بنے گا انہوں نے ’’ای ایف پی بریک تھرو چیلنج2021ـ‘‘ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پہلی کارپوریٹ کیس اسٹڈی مقابلے کے انعقاد پر ای ایف پی ٹیم کی تعریف کی جس میں کراچی کے 4 سرکردہ بزنس اسکولوں نے حصہ لیااور 3 ملٹی سیکٹوریل کیس اسٹڈیز پر اپنے نتائج پیش کیے گئے۔