سائٹ صنعتی ایریا کے مسائل حل کرنے آن لائن شکایتی مرکز قائم ہو گا

310
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ منور علی مہیسر کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مہیسر نے سندھ حکومت سے اضافی بجٹ حاصل کر کے محفوظ اورپائیدار انفرااسٹرکچر کے ذریعے سائٹ ایریا کو ترقی دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے صنعتکاروں کے ساتھ پاکستان کی پہلی صنعتی اسٹیٹ کی اسٹریٹجک اہمیت کے بارے میں بھی اتفاق کیا جو مجموعی برآمدات میں ایک بڑے شیئر کی حصہ دار ہے۔یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔