آئی ایف سی کی اینگرو کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری

261
اینگرو کارپوریشن کے صدر آئی ایف سی کی ریجنل نائب صدر چیخرومعاہدے پر دستخط کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایف سی اور اینگرو کارپوریشن نے پلاسٹک ویسٹ اور موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے شراکت داری کے ایک معاہد ے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت آئی ایف سی پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک ویسٹ کو کم کرنے ،ری سائیکلنگ کو فروغ دینے اور کمپنی کی توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے میں اینگرو کارپوریشن کو مدد فراہم کرے گی۔ بھارت کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں پلاسٹک کی دوسری بڑی مقامی مارکیٹ ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10ممالک میں شامل ہے۔