پاک قطر فیملی تکافل کی آئی ایف ای سی 2021میں شرکتـ

305

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے پروفیشنلز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام کراچی میں دسویں اسلامک فنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس (IFEC) میں شرکت کی۔ آئی ایف ای سی میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعظیم اقبال پیرانی نے ایک سیشن کو ماڈریٹ کیا جس میںاسلامک فنانس انڈسٹری کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔پینل ڈسکشن میں ماہرین نے صارفین کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشن کاکردار، کاروبار پر اثرات اور اس وبائی مرض کے بعد غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کی مضبوطی پر گفتگو کی۔