اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177.30روپے کا ہوگیا

253

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 178.20روپے سے گھٹ کر 177.30 روپے اور قیمت فروخت178.70 روپے سے گھٹ کر177.70روپے ہو گئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.80روپے سے کم ہو کر176.60روپے پر آ گئی ۔