۔36اسکیمیں رواں سال مکمل ہوں گی، صوبائی وزیر صحت

252

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، اے ڈی پی میں شامل 36 اسکیمیں اس سال مکمل ہوجائیں گی، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں 10 ڈسپنسریاں قائم کی جارہی ہیں، جس طرح سہولتیں بڑھتی جائیں گی، فرق نظر آتا جائے گا، خواتین کو دور دراز علاقوں میں جانے سے مسائل ہوتے ہیں،ا ن سینٹرز میں ٹیکے لگانے اور منصوبہ بندی کی سہولیات بھی ہوں گی، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال 93 ہیلتھ سینٹرز پبلک پرائیویٹ پارٹر شپ سے بحال کررہے ہیں، ان ہیلتھ سینٹرز میں ماں اور بچے کو سہولیات دیں گے، وزیر صحت نے بتایا کہ کے ایم سی سے محکمہ صحت سندھ کو ملنے والے اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، نجی انتظامیہ ان اسپتالوں کو چلائے گی، محکمہ صحت صرف مانیٹرنگ کرے گا۔