کوروناکاایک مریض جاں بحق، 125نئے کیس رپورٹ

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور12 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9136 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں125 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا1.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7627 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6816680 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور475880 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔