،ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق

256

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں4 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،ہلاکتیں خودکشی،ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہوئیں، شہر کے مختلف مقامات سے 3لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق شیرشاہ میں اکبر روڈ گلی نمبر 59 نیو ماشاء اللہ گودام کے قریب ایک 30 سالہ نامعلوم شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، نیو کراچی گودھرا لیبر اسکوائر کے قریب گھر سے 25 سالہ انضمام الحق ولد دلشاد احمد کی لاش برآمد ہوئی۔ صدر تاج کمپلیکس آغا خان لیبارٹری کے قریب بلڈنگ C-2 کے فلیٹ سے 35 سالہ سیکورٹی گارڈ ارشد ملک کی لاش ملی۔ کورنگی کراسنگ کے قریب ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنے کے بعد لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر پچیس سے 28سال کے درمیان تاہم فوری شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وجہ موت کا تعین میڈیکل رپورٹس آ نے کے بعد ہوسکے گا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی۔ بنارس پْل مسلح رہزنوں نے 45 شاکر ولد نظام سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے گولی مار کے زخمی کردیا اورفرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پیر آبادپولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ملیر میمن گوٹھ فارم ہائوس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے35سالہ راہگیر ہلاک ہوگیا جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ائرپورٹ وائرلیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک16سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیاشاہ فیصل کالونی 3 نمبر چورنگی کے قریب سے 51سالہ ظفرشافی ولد محمد شافی کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کا نشان نہیں اور بظاہر موت طبعی لگتی ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ کا تعین میں پوسٹمارٹم رپورٹ سے ہی ہوسکے گاکورنگی ڈھائی نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ حسین ولد یاسین زخمی ہوگیا۔