مختلف مقامات سے 83 ملز مان گرفتار کر لیے گئے

218

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہرکے مختلف مقامات سے 83 ملز مان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میںاسلحہ،منشیات ، مسروقہ موٹرسائیکلیںاور دیگر غیر قانونی اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے تین مختلف کارروائیوںمیں ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نثار احمد،قاسم اوراکمل شامل ہیں،گرفتار شدگان منشیات فروشی،ڈکیتی،رہزنی اورمضرصحت گٹگا بنانے میں ملوث تھے سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مضرصحت گٹگاماوا بنانے والے ایک ملزم شعیب ولد رفیق کو گرفتار لیا۔شارع فیصل پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم حارث اور2 منشیات فروشوںاسداللہ اور علی کو گرفتار کرلیا،چھاپا مارکارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہے،بہادر آباد پولیس نے ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوںمیں مطلوب ملزم کاشف ولد محمد بخش کوگرفتارکرلیا،کلفٹن پولیس نے ای اسٹریٹ فیز 5 کہ توحید کمرشل سے موٹرسائیکل لفٹر علی حسن ولد ممتاز اورعبدالرحمن عرف مانی ولد احسان اللہ کو گرفتار کرکے2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اورایک کلو سے زائدچرس برآمد کرلی۔ ملزمان چوری کی موٹرسائیکلوں کے پرزے نکال کر فروخت کرتے تھے درخشاں پولیس نے 2 ملزمان جہانزیب اور سنیل کو گرفتار کرلیا پاپوشنگر پولیس اور ڈاکس پولیس نے 10 جواریوں کو کو گرفتارکرکے دائو پر لگی رقم 8 ہزار روپے اور قماربازی کا سامان برآمد کرلیے ، گارڈن پولیس نے ایک منشیات فروش وسیم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میںچرس برآمد کرلی، بغدادی پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے بعد موٹرسائیکل چوریوں میں ملوث ایک ملزم عبادت علی کوگرفتار کرلیا ملزم سے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں، ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 61ملزمان کوگرفتار کیا ۔