گندے پانی سے کاشتکاری: عدالت نے درخواست خارج کردی

357

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گندے پانی سے کاشتکاری، فتوے بھی کام نہ آئے، عدالت نے بھی درخواست خارج کردی،سندھ ہائیکورٹ میں آلودہ پانی سے کاشتکاری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کاکہناتھا کہ اب انسانی صحت کے معاملات بھی کیا فتووں پر چلیں گے؟ درخواست گزار کاکہناتھا کہ ملیر ندی میں بلوچ کالونی کے قریب سبزی کاشتکاری کی اجازت دی جائے،ہم نے سبزیوں کا ٹیسٹ بھی کرایا اور مدرسوں سے فتوے بھی حاصل کرلیے ہیں، عدالت نے استفسار کیاکہ آپ چاہتے ہیں آپ کو فتووں کی بنیاد پر کاشتکاری کی اجازت دے دی جائے ؟آپ کا اس زمین سے کیا تعلق ہے، کیا آپ اس کے مالک ہیں ؟وکیل کاکہناتھا کہ زمین فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی ہے اور ٹھیکیدار نے لیز حاصل کی ہے۔