دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 58لاکھ54ہزار752ہوگئی

559
کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 6 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد26کروڑ 58لاکھ54ہزار752ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ90 لاکھ 85ہزار361مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ46لاکھ33ہزار255مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ21لاکھ 43ہزار91مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ5لاکھ 23ہزار316، روس میں 96لاکھ30ہزار296، ترکی میں 89لاکھ3ہزار87 اور فرانس میں 80لاکھ21ہزار237 تک پہنچ گئی ہے۔جرمنی  میں مصدقہ کیسز کی تعداد 62لاکھ937 اور ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61لاکھ34ہزار465 تک پہنچ گئی ہے۔