سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، عثمان بزدار

187

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، انتہا پسندی، فرقہ واریت او ردہشت گردی جیسی برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، غیر ملکی شہری کو زندہ جلانا گھنانا فعل ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قانون ہاتھ میں لے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث عناصر نے پاکستان کے امیج کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، اس واقعہ سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔