کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا خصوصی ترانہ جاری

345

کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کیلئے تیار خصوصی ترانہ جاری کردیا گیا، عثمان ڈارنےکہا ہےکہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کیلئے وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کیلئے تیار خصوصی ترانہ جاری کر دیا گیا، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار بھی ترانے کی شوٹنگ میں شامل تھے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ترانے کی ویڈیو ٹویٹ کر دی ، ترانے میں گلی محلے کے بچوں کو کھیل میں کامیاب ہوتا دکھایا گیا ہے۔