12 دسمبر کو رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائینگے، عارف مغل

939

12 دسمبر کو قاہد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس مرحوم مغفور کی برسی میں کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حسب روایت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائینگے۔ اورانکی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے قائدملت کی جلائی ہوئی شمع کو ہمیشہ روشن رکھیں گے ان خیالات کا اظہار سابق رابطہ سیکرٹری مسلم کانفرنس سٹی میرپورعارف مغل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انھوں نے کہا کہ اسوقت نظریہ عقیدت کو مضبوط بنانے کی سخت ضرورت ہے موجود حکومت برسی کو بھرپور انداز میں منانے کا انتظام کرے تاکہ نوجوان نسل کو اسلاف کے مشن سے آگاہی حاصل کرسکیں جو قومیں اپنے اسلاف کو بھول جائیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیںعارف مغل نے کہا ریاستی تشخص کے لیے ہم قاہد جماعت سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال کے ساتھ کھڑے ہیں سازشوں سے نظریاتی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتا بھارتی ظلم جبر مقبوضہ کشمیر کے پروانوں کو مقصداور کامیابی سے خوف زدہ نہیں کرسکتا آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔