پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کا اعلان

346
عمران خان کی تاریخ تضادات سے بھری ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ  (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ  کیا جائے گا، مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو اسے بہت اچھالا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی، پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا،استعفوں کا کارڈ کب استعمال کریں گے اس کا فیصلہ وقت پر ہوگا۔

 سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ  مہنگائی مارچ اور استعفوں سے متعلق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل دن2بجے طلب کیا گیا ہے، مہنگائی مارچ کے لیے صوبائی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے اور پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی کریں گے جبکہ پنجاب کے اجلاس  میں شہبازشریف اور خیبرپختونخوا ہ کے اجلاس کی صدارت میں خود کروں گا۔