منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز، نیب کی  آصف  زرداری وغیرہ  کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت  

482

احتساب عدالت میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت کی۔سماعت کے دوران نیب نے بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتیہوئے مخالفت کردی اور آصف زرداری کی دونوں ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکرتیہوئے کہاکہ بطور صدر پاکستان آصف زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیسز بنائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر  دلائل طلب کرتیہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔