اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا ملک گیر اصلاح نظام تعلیم مہم شروع کر نے کا اعلان

786

اسلام آباد: اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ ثناءہارون نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طالبات ملک گیر سطح پر اصلاح نظام تعلیم مہم شروع کر رہی ہے۔

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ نے کہاکہ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طالبات کو درپیش مسائل کواُجاگر کرنااور ان مسائل کے حل کے لئے طالبات کو عملی جدوجہد پر آمادہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا مہم کے دوران فیسوں میں ناجائز اضافے اور غیر شفاف امتحانی نظام کے حوالے سے طالبات کے تحفظات کو متعلقہ فورمز پر پہنچانے کا اہتمام کیا جا ئے گا  جبکہ برے پیمانے پر دستخطی مہم کے زریعے تعلیمی اداروں میں طالبات کے عدم تحفظ اور غیر اسلامی و حیا سوز سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگہی فراہم کی جائے گی۔

 ثناءہارون نے کہا کہ مہم کے دوران ملک بھر کے کالجوں یونیورسٹیوں میں خصوصی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے، طالبات کے حقوق کے حوالے سے پمفلٹس کا اجراءطلبا اور تعلیمی مسائل وپالیسی کے حوالے سے سروے بھی کروائے جائیں گے۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات ان تمام لوگوں کو بشمول طالبات، اس مہم کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے جو ملک میں تعلیمی نظام کا حصہ ہیں اور اس کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔