لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز صرف دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، شیخ رشید

255

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور کےالیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی مل جاتے ہیں، کل پہلی بار ایسا ہوا ہے لاہور میں لوگوں نے بریانی بھی نہیں کھائی۔

پیر کو وزیر داخلہ شیخ رشید قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے  پارلیمنٹ ہاوس پہنچے ۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کل سے سبق سیکھنا چاہیے، جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی مل جاتے ہیں، لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، بیاسی فیصد لوگوں نے کل کے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، ہارنے والی پارٹیاں بھی خوش ہیں اور جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہو رہی ہے،

شیخ رشید نے کہا  کل پہلی بار ایسا ہوا ہے لاہور میں لوگوں نے بریانی بھی نہیں کھائی، کل کے جلسے نے ثابت کیا کہ یہ سب میڈیا ہاوسز کے ذریعے زندہ ہیں، سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے واقعہ پر بہت افسردہ ہوں، سیالکوٹ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پی ڈی ایم صرف جلسہ جلسہ کھیلے گی۔