چین، آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک

314

چین کے شمالی  صوبہ شنشی میں واقع تھرمل پاور کمپنی کے رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

شویونگ کاؤنٹی کے مقامی حکام نے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق پیر کی علی الصبح 1 بجکر 36 منٹ پر لگی جسے صبح 4 بجکر 20 منٹ پر بجھا دیا گیا۔امدادی کارکنوں کو 8 افراد مردہ اور 5 زخمی حالت میں ملے، جائے وقوعہ پر سرچ اور ریسکیو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ آ تشزدگی کی وجہ کی تحقیقا ت جاری ہیں۔