گھوٹکی، موٹروے چوکی پر ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

293

گھوٹکی میں موٹروے 5 کی حفاظتی چوکی  پر ڈاکوں کے حملے سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق گھوٹکی میں موٹر وے 5 کی حفاظتی چوکی  پر ڈاکوں نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ چوکی پر موجود دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی 11نومبر کو شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے بعد حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کی تھی۔