’’شکریہ وزیراعظم عمران خان‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

395

’’شکریہ وزیراعظم عمران خان‘‘ کے عنوان سے جدہ میں شاندارتقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (سعودی عرب) کے عہدیداران، کارکنان اور رہنماؤں سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور میڈیا کےنمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد عظیم خٹک تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی صدر مفتی محمد عزیر بھٹہ نے تقریب کی صدارت کی۔ جدہ میں اپنی نوعیت کی اس پہلی تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی کارکنان چودھری محمد خالد رفیق اورملک فہم گلستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق ملنے کی خوشی میں اور پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کرک کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالد عظیم خٹک کے اعزاز میں کیاگیا تھا۔ تقریب میں مکہ مکرمہ کے آفیشل اورعہدہ داران کی جدہ آمد پر منتظمین کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی عقیل آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ چودھری خالد رفیق نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے حوالے سے اگر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو دیکھا جائے تو زیادہ تر سمندر پار پاکستانی ووٹ کا حق ملنے پر خوش نظرآ رہے ہیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت ریان بن خورشید متیال نے حاصل کی۔ اسکے بعد گلدستہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ محمد عرفان کھٹانہ نے پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض فہیم ملک نے انجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد عظیم خٹک، او آئی سی کے ڈپٹی سیکرٹری عقیل آرائیں، صدر پی ٹی آئی نیشنل باڈی مفتی محمد عزیر بھٹہ، ایڈیشنل سیکرٹری اسماعیل رضا، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد، جنرل سیکرٹری مکہ، وسیم ساجد، سینئر نائب صدر ارشد سیال، ویلفیئر سیکرٹری ہاشم علی، سیکرٹری فنانس چودھری شہزاد، ممبر کوآرڈینیٹر عبداللہ سندو، جنرل سکرٹری جدہ باڈی اشفاق واحد، ایڈیشنل سیکرٹری عمران خان، ممبر کوآرڈینیٹر بصیر احمد پراچہ، سابقہ باڈیز سے سینئر نائب صدر آزاد کشمیر چودھری خورشید متیال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر احمد، صدر مکہ انجینئر ریاض شاہین آفریدی، صدر جدہ میاں احمد بشیر، اسپورٹس سیکرٹری فخر عدنان اور دیگر نے عام الیکشن میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی اہمیت اور اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں ووٹ کا حق ملنے پر بے حد خوشی ہے۔ اس سے نہ صرف ٹرن آؤٹ زیادہ ہو گا بلکہ اوورسیز براہ راست اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے۔ ہم وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے کیا ہے، اوورسیز کے لیے، وہ پچھلی کوئی حکومت نہیں کر سکی۔فخرعدنان نے شکریہ پاکستان اور علامہ اقبال کے صوفیانہ کلام پڑھ کر داد وصول کی ۔
میڈیا کی جانب سے پاک میڈیا جنرلسٹ فورم کے صدر چودھری نور الحسن گجر، پاک کشمیر میڈیا فورم کے چیئرمین حافظ عرفان کھٹانہ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور، سعودی میڈیا فورم سے ابراہیم بلوچی ، مکی آل سالم، فرید الحطامی، فوازالغامدی اور دیگر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ۔
OOO