مولانا رشید احمد انتقال کر گئے

298

پاکستانی کمیونٹی جدہ میں عرصہ دراز سے فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے، انتہائی خوش اخلاق و معروف شخصیت اورجمعیت علما اسلام کے رہنما، مدیر جامعہ عبداللہ بن عباس عزیزیہ، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا رشید احمد دارِ فانی سے رخصت فرما گئے۔ پاکستانی کمیونٹی خصوصاً جے یو آئی اورجدہ کے تمام دوستوں نے مرحوم کی کامل مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے۔
مرکزی ناظم مالیات جے یو آئی، انجینئر سجاد خان، انجینئر عبدالصبور، اقبال یوسف، مجلسِ محصورین کے سینئر رہنما اور معروف سماجی کارکن شمس الدین الطاف، ملک عمران آرشاہ، نوشیروان خٹک، امجد چودھری، فخر عدنان اور دیگر نےاظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا رشید بڑی خوبیوں کے مالک تھے۔ اللہ تعالی ان کی آنے والی منزلوں میں آسانیاں فرمائے۔