حکومتی لوگ اب خود انکشافات کر رہے ہیں، خورشید شاہ

269

سکھر (نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا گورنر پنجاب چوہدری سرور کے انکشافات پر میڈیا سے گفتگو میں تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گھر کی بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا حکومتی لوگ اب خود انکشافات کررہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ چودھری سرور کے انکشافات سنگین ہیں، انہوں نے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے، ہم قرضہ لیتے تھے تو اُتارتے تھے، انہوں نے پہلے کشمیر دے دیا اب پاکستان دینا چاہتے ہیں، عدال عظمیٰ کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمارتوں پر قبضے کا نوٹس لیا جاتا ہے لیکن یہ معاملہ سنگین ہے، عدالت عظمیٰ وزیر خزانہ کو بلاکر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے نام پر کیا گیا فیصلہ اسی کی کڑی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی ارکان کا کوئی نقصان نہیں وہ بیرون ملک چلے جائیں گے، نقصان 24 کروڑ عوام کا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک ہے، لیکن حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی۔