بدین ،یوم ثقافت بھر پور جوش و خروش سے منایاگیا

138

بدین(نمائندہ جسارت)ضلع بھر میں یوم ثقافت سندھ روایتی جوش خروش سے منایا گیا اور ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یوم ثقافت سندھ کے موقع پر میڈیا گروپ کی اپیل پر نکالی گئی ریلی میں سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری افراد شہری صحافی اساتذہ اور شاگردوں نے بڑی تعداد میں روایتی لباس میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرحمان بلوچ ایس یو پی کے رہنما ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور قوم پرست رہنما نواز زئور ریلی کے منتظمین اور سینئر صحافیوں ہارون گوپانگ، تنویر احمد آرائیں، مصطفی جمالی، عبدالشکور میمن، حاجی خالد محمود گمھن، شفیع جونیجو، شوکت میمن ،علی محمد شاہانی عمران ،عباس خواجہ یونس بکاری ،ساون خاصخیلی ، رازق کھوسو، دیدار ملاح، عبدالمجید ملاح، الطاف شاد دودو پھنور سارنگ جونیجو مرتضی میمن شفیع میمن نواز چنہ اختر شاہ حسین سومرو اسحاق شیخ راشد شیدی میر شکیل اورنگ زیب ملاح مقصود چانڈیو پروفیسر عبداللہ ملاح پروفیسر شفیع دل منظور اریسر نور محمد سومرو فشر فوک کے صدر عمر ملاح آبادگار رہنما رئیس عاشق علی گوپانگ ترقی پسند پارٹی کے غلام قادر مرادانی پیپلز پارٹی کے امیر حسن کھوسو کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے عہدیدران علی میمن رجب راھیموں باغ جونیجو امجد بھٹی مشتاق انصاری شبیر بکاری مقبول زئی عزیز سومرو کی قیادت میں پیدل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار شرکاء نے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت تک مارچ کیا۔ یوم ثقافت سندھ پر نکالی گئی ثقافتی ریلی کے شرکاء نے روایتی لباس سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے سندھی گیت اور دھنوں پر مسلسل والہانہ انداز میں رقص بھی کیا۔ ثقافتی ریلی کے اختتام پر پریس کلب اور ایوان صحافت کے سامنے ثقافتی رنگا رنگ پروگرام میں معروف فنکاروں استاد اللہ نوں جونیجو کریم کچھی فقیر بلاچ حیدری عبدالستار جوکھیو پریم پیاسی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ثقافت سے پیار کا بھرپور اظہار کیا۔ بدین کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اکبر میمن ندیم مغل غلام حسین سومرو سجاعت خواجہ سلمان ملاح عطا چانڈیو اپی میمن ٹماٹر منڈی ایسوسی ایشن کے صدر غلام قادر گوپانگ کے علاوہ لواری شریف نشات تنظیم فشر فوک فوم پیپلز یوتھ مرزا گروپ شیدی ایکٹو کونسل کے کارکنوں کے علاوہ اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شہر کے مختلف مقامات پر ثقافتی ریلی کے شرکاء پر پھول نچھاور کیے اور اجرکوں کے تحفہ پیش کیے۔سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر ماتلی تلہار گولارچی ٹنڈوباگو سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کہ اپنی قدیم اور خوبصورت سندھی ثقافت سے اظہار محبت اور یکجہتی کیا۔