دھابیجی، سندھی ٹوپی اجرک ڈے جوش و خروش سے منایا گیا

204

دھابیجی(نمائندہ جسارت)سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک ڈے دھابیجی میں بھی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔مختلف سیاسی،سماجی و قوم پرست تنظیموں و جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی۔ریلی میں شامل منچلے نوجوان قومی گیتوں پر رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ریلی کے شرکاء نے غریب آباد مارکیٹ، بلال نگر، شیخ مجید کالونی سمیت دیگر علاقوں کا گشت کیا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے معروف رہنما پنھل خان زرداری نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو سندھ کی ثقافت اجرک پہنائی۔ اس موقع پر پنھل خان زرداری کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیے عید سے کم نہیں ہے۔ہر سال 5دسمبر کو ٹوپی اجرک ڈے منا کر سندھ کی عوام اپنی ثقافت اور صوبے سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔