ووٹ کا درست استعمال نسلوں کا مستقبل سنوار سکتا ہے، سلیم بلوچ

231

میرپورخاص (بیورورپورٹ) ووٹ قوم کی امانت ہے اس کا صحیع استعمال ہمارا قومی فریضہ ہے اس امر کا اظہار محلہ کمیٹی محمدی کواٹر بلوچ پاڑہ یوسی 6 میرپورخاص کے سرپرست اعلی محمد سلیم بلوچ نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کے ووٹ کا صحیح استعمال قوم کی تقدیر بدل دیتاہے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا دارو مدار آپ کے ووٹ کے صحیح اندراج پر ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے گھر گھر ٹیمیں آرہی ہیں ان سے مکمل تعاون کیا جائے اور اپنے علاقے کے تمام ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائے جائیں ۔ اس موقع پر سماجی کارکن غوث محمد پٹھان نے کہا کے جو لوگ اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں قومیں ان کے لیے اپنی جانیں نثار کرتی ہیں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنے والوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے میرپورخاص کے تمام افراد کو الیکشن کمیشن کی جانب سے آنے والی ٹیموں سے تعاون کرکے ووٹر لسٹوں میں اپنے علاقے کے ووٹ اندراج کرانے چاہئیں۔اس موقع پر محلہ کمیٹی کے بزرگ چیئرمین ماماشمبے بلوچ، صدر امید علی بھٹو اور سابق کونسلر خدابخش بلوچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔