ایران سے غیر قانونی طور پر یورپ جانیوالے 92 پاکستانی گرفتار

331

تفتان (آن لائن) پاکستان اور ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے بہتر روز گار کی تلاش میں بغیر سفری دستاویز ایران سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مزید 92 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرکے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ اس کے علاوہ 25 باشندے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے انہیں لیویز حکام نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا۔ راہداری
گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ کی گئی اور کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے، تمام گرفتار افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے۔