یو اے ای گولڈن جوبلی کرکٹ ٹورنامنٹ B4B نے جیت لیا

289

دبئی(جسارت نیوز)یو اے ای گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ B4B نے کیٹکیر بادشاہ کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دبئی کی معروف سپورٹس کمپنی لیڈنگ اسپورٹس کے زیر اہتمام کھیلے جانے اس ٹورنامنٹ کا فائنل اوول کرکٹ گرائونڈ عجمان میں کھیلا گیا، گولڈن جوبلی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں کٹکیر بادشاہ نے ٹاس جیت کر B4B کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. B4B نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 اوور میں 93 رنز بنائے۔اسامہ 48 اور مزمل 33 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر B4B کا مضبوط پوزیشن میں کھڑا کیا کیٹکیر بادشاہ کی ٹیم فائنل میں خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔2 اوور میں صرف 27 رنز بنا سکی B 4B نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 1 کی ٹرافی اپنے نام کی۔اس سے قبل اوول عجمان کے میدان سیمی میچیز میں کیٹکیر بادشاہ نے پہلے سیمی فائنل میں ہوریزن کرکٹ کلب کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں B4Bکی ٹیم میں کشمیریونائیٹڈ کی ٹیم کوہرایاتھا۔