ڈاکٹر عبدالقدیر سچے اور مخلص پاکستانی تھے‘ عبدالحسیب

149

کراچی( پ ر ) ڈاکٹر قدیر خان سچے اور مخلص پاکستانی تھے وہ ذوالفقار علی بھٹو کے کہنے پر پاکستان آئے تھے۔ سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے ان خیالات کا اظہار کیا۔پاکستان کونسل آف میڈیا وومن کے زیر اہتمام تقریب سے بحیثیت صدر مجلس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دورِ حاضر کے جو ہیرو ہیں ان کو مانتے ہیں۔ پاکستان کا واحد آدمی ہے ڈاکٹر قدیر خان جس کی آواز پر لوگ لبیک کہتے تھے۔ جو لوگ ریاست کے لیے کام کر رہے ہیں وہ ہم سب کیلیے قابلِ احترام ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر شفیع نقی جامعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کوجاننا چاہیے۔ ملک کی موجودہ صورتِ حال میں مطالعہ پاکستان کی تاریخ کودرست کرنا ضروری ہے۔ قومی ہیرو ز کی خدمات کو میڈیا نے ہر سطح پر اجاگر کیا تاہم اب میڈیا کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان ہمارے مایاناز ہیرو ہیں وہ نہ ہوتے تو ایٹم بم بھی نہیں بن پاتا۔ بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے ہیروز کو ہیرو نہیں مانتے بلکہ عبدالستار ایدھی کو بھی ان کو حق نہیں دیا گیا جبکہ وہ بھی ہمارے ہیرو ہیں جن کو دنیا مانتی ہے۔