مظلوم ملازمین کے حقوق کیلیے آواز بلندکرتے رہیں گے

305

کراچی(پ ر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ہنگامی اجلاس اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا جسمیں مرکزی ارکان نے شرکت کی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے محروم و مظلوم ملازمین کے جائز و قانونی مطالبات کے سلسلے میں پچھلے ایک سال سے پرامن جہدوجہد کررہیں ہیں جس میں وائس چانسلر، ڈاؤ یونیورسٹی اور اعلیٰ حکام کو درجنوں خطوط لکھے اور ملاقاتوں/مذاکرات/بات چیت کے زریعے ڈاؤ ملازمین کی پریشانی، مشکلات و مصائب سے مسلسل آگاہ کیا اور پرامن بڑے احتجاجی مظاہروں کے زریعے ملازمین کے جائز حقوق کے حاصلات کے لیے بہرپور آواز بلند کرتے رہیں لیکن ڈاؤ مینجمنٹ کی جانب سے ملازمین کے جائز حقوق اور مطالبات حل کرنے کے بجائے مسلسل غیر سنجیدگی، لاپروائی، ہٹ دھرمی و ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور مخصوص و من پسند افراد کو خلاف ضابطہ و قانون نوازنے کی پالیسی جاری رکھی گئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیجانب ڈاؤ یونیورسٹی کے محروم ملازمین کیلئے مجبورا قانونی جہدوجہد کا آغاز کردیا گیا ہے۔