سندھ میں کوروناسے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘وزیراعلیٰ

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 156 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ40 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12307 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 156 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.3فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7626 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6807544 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور475755 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 462811 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97.2 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 5318 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5133 گھروں میں ،16 آئسولیشن سینٹرز میں اور 169 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔