سانحہ سیالکوٹ کی جامع تحقیقات ہونی چاہئے، قائدین مرکزی علماءکونسل پاکستان

371

 لاہور: چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ قابل مذمت ہے جامع تحقیقات ہونی چاہئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے، یہ سانحہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا ہے۔

چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان نے کہا کہ  توہین رسالت سنگین جرم ہے شرعی لحاظ سے قانون ہاتھ میں لینے کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا توہین رسالت کے مجرم کو سزا دینا ریاست کے اختیار میں ہے اس واقعہ پر آزادانہ کمیشن بنایا جائے۔

 مرکزی علماءکونسل پاکستان کے قائدین نے علماءسے اپیل کی ہے کہ علماءکرام انتہاءپسندی کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان نے کہا کہ سیالکوٹ میں ناموس رسالت کی آڑ میں سری لنکن شہری کو تشدد کرکے ہلاک کرنے اور لاش جلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوس ناک ہے محض الزام کی بناءپر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔