ہماری حکومت ختم کرنے کی کسی میں جرات نہیں، وفاقی وزیر دفاع

255

پشاور: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہاﺅس تبدیلی نہیں آرہی ہے،سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے، سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے لئے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے پاس جانا پڑا، اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔