حج و عمرہ: سعودی عرب کے ساتھ رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

287

اسلام آباد:  وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے انتظامات کے لئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ  پاکستانی زائرین کو عمرہ اور اوورسیز پاکستانیز کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی عرب کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے تارکین وطن کے اقامہ چھٹیوں اور وزٹ ویزوں میں بلا معاوضہ 31 جنوری تک توسیع خادم الحرمین الشریفین کی پاکستان کے عوام کے ساتھ خصوصی شفقت کا مظہر ہے۔