سری لنکن مقتول کی جان بچانے کی کوشش پر شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

476

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری  کی جان   بچانے کی کوشش  کرنیوالے  شہری ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے کہاکہ قوم کی طرف سے ملک عدنان کے اخلاقی  جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے  سیالکوٹ  سانحہ میں اپنی جان کو خطرے کو ڈال کر سری لنکن منیجر  پریانتھا دیاواڈانا کو  مشتعل ہجوم سے پناہ دینے اور   بچانے کی انتہائی کوشش کی۔

عمران خان نے کہا کہ  ہم اسے تمغہ شجاعت سے نوازیں گے، سری لنکن شہری کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمندہ والی بات ہے۔