اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، گڈزٹرانسپورٹرز کا مطالبہ

356

لاہور:آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی رٹ نہیں اورادارے من مانیاں کر رہے ہیں،ہمارے آئینی وقانونی مطالبے پر اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

محمد اویس چوہدری کا کہنا تھا کہ  دوغلی پالیسی کسی صور ت قبول نہیں،ہمارا مطالبہ قانونی ہے اس کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے، ہمیں دوبارہڑ تال کرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔

انہو ں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں اگر حکومت نے ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی دوغلی پالیسی ترک نہ کی تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔