ترک گلوکار نے کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے نغمہ بنادیا

623

اسلام آباد:ترکی کے نغمہ نگار اورگلوکار ترگئی ایورن  نے کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ بنادیا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک نغمہ نگار نے کہا کہ اپنے نغموں کے ذریعے جدوجہد کشمیر میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، کشمیر کے عوام بھارتی تسلط کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 

ترک نغمہ نگار ترگئی ایورن نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انسان ہونے کے ناطیآپ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

ترگئی ایورن نے کہا کہ اس نغمے کے ذریعے میں نے کشمیر کے المیے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، دستاویزی فلموں، نغموں، آرٹیکلز کے ذریعے کشمیر کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔