ایس او پیز عملدرآمد کے جائزے کیلیے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کے دورے

315

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ڈاکٹر محمد فہد میر نے تعلقہ لطیف آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ مختارکار لطیف آباد اسد جونیجو بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے، اس دوران مختلف بینکوئٹ اور شادی ہالز میں ایس او پیز اور ویکسی نیشن کارڈ چیک کیے گئے ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد بینکوئنٹ اور شادی ہالز پر 40 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر لطیف آبادنے شادی ہال کے مالکان کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔