این اے 133: پی ٹی آئی کارکنان ’’شیر‘‘ پر مہر لگائیں، سعد رفیق

132

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے اپیل کی کہ وہ آج گھروں سے نکلیں اور شیر کے نشان پر ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں، حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کا پاکستان پیپلز پارٹی سے
کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ مذکورہ حلقہ کی نشست ن لیگ کی ہے، اس موضوع پر بات کرنا فضول ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کو جن لوگوں نے ووٹ دیے تھے وہ حکومتی کارکردگی کے باعث پی ٹی آئی سے مایوس ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز بھی آج شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ وہ بعض باتیں فرنٹ فٹ پر آکر نہیں کرنا چاہتے، پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے پارلیمان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اتحاد ہے جسے نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔