ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد کا تجارتی ماحول تباہ کردیا،محمد حسین غوری

131

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ کے رکن و چیئر مین ذیلی کمیٹی برائے بلدیاتی امور محمد حسین غو ری نے شہر و لطیف آباد میں صفائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیا تی ملازمین کی ہڑتال کے باعث حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد کے تجا رتی مراکز میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، سڑکیں گلیاں اور محلے کچرا کنڈیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں ، صفائی
نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور تعفن پھیلنے سے شہریوں کو سانس لینا محال ہو گیا ہے ، شہر کے گنجان آبا د علا قوں میں وبائی امراض پھیلنے کے خطرات پیدا ہو رہے ہیں ،گندہ پانی اور کچرا جمع ہونے سے عظیم الشان کلا تھ مارکیٹ ، نیو کلاتھ مارکیٹ ، سٹی کلاتھ مارکیٹ ، فقیر کا پڑ ، لیاقت کالونی ، مولیٰ علی قدم ، لطیف آباد نمبر 10، 11، 12، میں تجا رتی سرگرمیاں بھی متا ثر ہو رہی ہیں، تاجر سخت پریشان ہیں ، تاجروں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل فراخ دلی اور افہام و تفہیم سے فو ری حل کرائیں تاکہ تاجر برادری اور شہریوں کے مسائل حل ہو سکیں اور شہر کا تجارتی ماحول تباہ ہو چکا ہے اس کو بحال کیا جا سکے ۔