طلبہ کے داخلے رد کرنے پر سندھ حکومت کا جامعہ پنجاب‘ وفاق کو خط

158

کراچی (نمائندہ جسارت) پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں تاخیر پر سندھ کے طلبہ کے داخلے رد کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت اور پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھ دیا، اس حوالے سے صوبائی وزیر جامعات و بورڈ سندھ
اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہے، جس میں طلبہ کا کوئی قصور نہیں ہے، ان کے داخلے نہ روکے جائیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں سندھ کے طلبہ کے عارضی داخلے معطل کرنا سخت ناانصافی ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت جانتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ تعلیمی عمل متاثر ہوا ہے۔ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت دیگر صوبوں کے طلبہ کے داخلوں، تعلیمی سرگر میوں اور دیگر معاملات پر بھرپور تعاون کر رہی ہے اور دوسرے صوبوں سے سندھ کے طلبہ کے ساتھ اسی طرح کے ردعمل کی امید رکھتی ہے، اسی وجہ سے سیکرٹری یونیورسٹیز اور بورڈز سندھ نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھا ہے۔