ملک کی تقدیر نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی بدلے گی، صاحبزادہ محمد زبیر

269

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے کہا ہے کہ انجمن طلباء اسلام کے کارکنان نے ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذکیلیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، نظریاتی کارکنان انجمن سے فراغت کے بعد بھی جماعت کے پلیٹ فارم پر رہ کر اسی منشور اور نظریاتی کیلیے جدوجہد کررہے ہیںجوقابل تحسین ہے ،ملک کی تقدیر نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی بدلے گی تبدیلی کا نعرہ ڈھونگ ثابت ہوگیا ہے، اشیاء خورونوش سمیت نظام زندگی سے متعلق اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عوام
کی بھلائی اورخیر خواہی کے دعویدارخود ہی بے نقاب ہوگئے ہیں۔ وہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں انجمن طلباء اسلام کے سابقین کی ملک گیر تنظیم بزم رفقاء اسلام ضلع حیدرآباد کے امیر سید منیر حیدرشاہ،نائب امیر اول سید اشرف علی رضوی ،نائب امیردوئم صاحبزادہ محمود احمدقادری ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد یونس دانش ،جوائنٹ سیکرٹری عثمان عامر عباسی پر مشتمل وفد سے بات چیت کررہے تھے ،وفد نے اتوار 19دسمبر کوبانی انجمن طلباء اسلام علامہ جمیل احمد نعیمی کی یاد میں تعزیتی سیمینارسے صدارتی خطاب کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا ۔