بلدیاتی ترمیمی بل حکومت کی منفی سوچ کا عکاس ہے،صلاح الدین

145

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مجوزہ بلدیاتی ترمیمی بل پیپلزپارٹی کی منفی سیاست و تعصب پر مبنی سوچ کا عکاس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے سٹی ولطیف آباد کی مختلف تاجرانجمنوں حیدرآباد الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن، صرافہ بازار ایسوسی ایشن ، لطیف آباد کی جامع کلاتھ مارکیٹ اور انجمن تاجر اتحادکے عہدیداراران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ،اس موقع پر حق پر ست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی، راشد خلجی اور ٹاؤنز ویوسیز کے ذمے داران بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاپیپلز پارٹی کی حکومت نے شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کیے ہوئے ہیں وہ کرپشن ولوٹ مار سے پاکستان کے گلے سٹرے فرسودہ نظام کے تحت الیکشن کو چوری کرتے ہیں انکے اس ظالمانہ وطیرے کے سبب شہری علاقوں کے مظلوم و محروم طبقہ مسلسل اضطراب کا شکار ہیں۔ رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تعصبانہ پالیسوں کی بدولت 14برس میں سندھ ترقی کے بجائے پسپائی کی جناب دھکیلاگیا ہے اور اب سندھ کی ترقی اور خوشحالی کیلیے پیپلز پارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔