ہٹڑی پولیس نے گٹکے کی بڑی کھیپ پکڑلی،3ملزم گرفتار

382

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہٹڑی پولیس نے گٹکے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 3ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے،قائدآباد میں گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے لائن چینل روڈ نیو سبزی منڈی کے قریب 2 مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ملزمان نے فرار کی کوشش کی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کار میں سوار 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والوں میں صادر نوھیڑو،رشید سومرو اور احمد سومرو شامل ہیں،دوران تلاشی کارسے 16 عدد کٹوں میں 439 پیکٹ تقریباً 46,095 ساشے انڈین گٹکے اور دوسری کارسے ایک عدد کٹے میں 180 مین پوری اور 30 کٹوں میں خام مال مین پوری برآمد ہوئی ، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیاکہ وہ سندھ بھر میں مین پوری و انڈین گٹکا سپلائی کرتے ہیں۔دوسری جانب سخی پیر تھانے کی حدود قائدآباد نمبر1سے عمران آرائیں کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ،چور ی کی فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔