حیدرآباد، جماعت اہل حدیث کا پریس کلب پر مظاہرہ

161

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام میں ترمیم کے خلاف جماعت اہل حدیث سندھ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما امیر عبداللہ فاروقی نے کہاکہ سندھ میں جاگیردارانہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کی گئی ہے جسے ہم کالا قانون سمجھتے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری اس کالے قانون کو ختم کیا جائے ،بصورت دیگر سندھ بھر میں سخت احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیاجائے گا۔