حیدرآباد، گوٹھ لالو لاشاری کے رہائشیوں کا پریس کلب پر مظاہرہ

193

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ لالو لا شاری کے رہائشیوں نے بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف امیر علی چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر رہائشیوں نے کہا کہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب غریب لوگ 2 وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں جبکہ مہنگائی کے سبب گھروں میں موجود بیمار افراد کا علاج بھی کرانے سے لاچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھی قوم ہر سال ماہ دسمبر میں اپنا ثقافتی دن مناتی ہے لیکن اس سال مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب ہم اپنا ثقافتی دن بھی نہیں مناسکیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کر کے جینے کا حق دیا جائے۔