کندھکوٹ، ٹی ایم او اور میونسپل کمیٹی کے عملے کیخلاف مظاہرہ

266

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ سیکنڈری مہران ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے ٹی ایم او اور میونسپل کمیٹی کے عملے کی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکول کے سامنے روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، اسکول میں ٹیچرز اور 500سے زائد طلبہ ہیں جو تالاب سے گزر کر یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ نااہل ٹی ایم او نے اپنے عملے کو ویزے پر رکھ کر شہر کو گندگی میں تبدیل کر دیا ہے۔ ٹیچرز نے کئی بار ڈپٹی کمشنر کشمور اور دیگر انتظامیہ کو شکایتیں کی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ گورنمنٹ مہران اسکول قدیم تعلیمی ادارہ ہے لیکن میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے آج ہمیں گندگی اور سیوریج کے پانی میں مجبوراً بچوں کو تعلیم دینی پڑ رہی ہے۔ ٹیچرزاور مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کشمور بلدیاتی سیکرٹری، وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے میونسپل کمیٹی کے نااہل ٹی ایم او کے خلاف نوٹس لے کر فوری کندھ کوٹ کو گندگی سے نجات دلائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔