میونسپل عملے کی جانب سے کام کے بائیکاٹ کا چھٹا روز

91

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)میونسپل ایمپلائز یونین کی جانب سے پیر بخش خاصخیلی ، سکندر بھٹی ، صالح بھٹی ودیگر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفس کے سامنے چھٹے روز کام کا بائیکاٹ کیا ۔میونسپل ایمپلائز یونین کی اپیل پر میونسپل ورکرز نے صفائی کے کاموں ، آفس کی تالا بندی ، کام چھوڑ ہڑتال ، مظاہرہ ، میونسپل آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کی گئی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ میونسپل کے عملے کی جانب سے شہر کی صفائی کے کاموں کے بائیکاٹ کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں میونسپل ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں میونسپل ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے میونسپل ملازمین کے مسائل حل نہیں کیے جارہے ہیں جو ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ میو نسپل ملازمین کی تنخواہ ٹریژری سے جاری کی جائے۔